ممبئی
لاتور ضلع کے ایک ہوٹل میں بے قابو کار کے گھسنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا لاتور کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
لاتور پولس اسٹیشن کے مطابق ہفتہ کو کچھ لوگ کار سے حیدرآباد سے لاتور آرہے تھے۔ لاتور-سولاپور ہائی وے پر واقع اوسا سی این جی پٹرول پمپ کے قریب اچانک کار بے قابو ہو کر ہوٹل میں گھس گئی۔ اس واقعہ میں کار میں سوار مسرور درزی راجہ صاحب پٹھان اور سہیل شیخ جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ کار میں سوار دو دیگر اور ہوٹل کے دو ملازمین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 14 سالہ ہوٹل ورکر اومکار کامبلے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ تمام زخمی لاتور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔
