شیئر بازار میں شیوراتری کی چھٹی، 11 مارچ کو ہوگا کاروبار
نئی دہلی، 8 مارچ ۔ مہاشیو راتری کی تعطیل کی وجہ سے آج گھریلو شیئر بازار میں کوئی کاروبار نہیں ہورہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج اور بامبے اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ آج ایکویٹی ڈیریویٹیوز، انٹر ریسٹ ریٹ ڈیریویٹیوز اور کرنسی ڈیریویٹیو بازار بھی بند رہیں گے۔ حالانکہ کموڈٹی ڈیریویٹیو سیگمنٹ آج صرف دن کے پہلے سیشن میں ہی بند رہے گا، لیکن دوسرے سیشن میں معمول کی تجارت ہوگی۔
آج شیو راتری ہونے اور اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں کاروبار اب 11 مارچ کو ہوگا۔ اس سے قبل جمعرات کو آخری کاروباری دن شیئر مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ جمعرات کو سینسیکس نے 74,245.17 پوائنٹس تک پہنچ کر اب تک کا بلند ترین ریکارڈ بنایا۔
اسی طرح نفٹی بھی 22,525.65 پوائنٹس تک پہنچ کر مضبوطی کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہرہا۔ جمعرات کو پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 33.40 پوائنٹس یعنی 0.05 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74,119.39 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی 19.50 پوائنٹس یعنی 0.09 فیصد مضبوط ہوکر 22,493.55 پوائنٹس کی سطح پر جمعرات کے کاروبار کا اختتام ہوا تھا۔
