نئی دہلی، 17 فروری ۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے۔ یہ حکومت کسانوں کے مفادات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔
کھڑگے نے ہفتہ کو ٹویٹر پر لکھا کہ کل ایک احتجاج کرنے والے کسان کی موت ہوگئی اور ربڑ کی گولیوں کی زد میں آکر تین کسانوں کی بینائی ختم ہوگئی۔ مودی حکومت کسانوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔
کھڑگے نے کہا کہ کانگریس کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت دینے کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم کسانوں کو ان کا حق دلائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گورداسپور سے ’دلی چلو‘ تحریک میں حصہ لینے آئے ایک کسان کی شمبھو بارڈر پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ربرکی گولیاں لگنے سے تین کسانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
