پہاڑ پور میں قتل اور چھپرہ کے مشرک میں ڈکیتی معاملے میں پولیس کو تھی تلاش
مشرقی چمپارن، 09 فروری ۔
ضلع کے ٹاپ 10 بدمعاشوں کی فہرست میں شامل بدنام زمانہ آلوک تیواری کو موتیہاری پولیس نے ہریانہ پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ آلوک پر پولس نے 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا ۔
ایس پی کانتیش کمار مشرا نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل سیل کی مدد سے اس کی لوکیشن حاصل کرنے کے بعد ہریانہ پولیس سے رابطہ کیا گیا اور پہاڑ پور تھانہ علاقہ کے منکریہ ہسے پور گاؤں رہائشی آلوک تیواری کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس گذشتہ کئی سالوں سے اس کی تلاش کر رہی تھی۔ آلوک کو ہریانہ کے ریواڑی ضلع کے تحت دھروہرہ سیکٹر نمبر 6 سے گرفتار کیا گیا ۔
آلوک نے پہاڑ پور تھانہ علاقہ میں سال 2022 میں قتل کے ایک واردات کو انجام دینے کے ساتھ ہی سارن ضلع کے مشرک میں سال 2024 میں ڈکیتی معاملے میں بھی شامل تھا۔ اس کے ساتھ ہی پہاڑ پور میں 2012 سے لیکر 2022 تک اس کے خلاف قتل قتل اور ڈکیتی کے علاوہ لوٹ کے چار معاملے درج ہیں۔ پولیس ٹیم نے اریر اج ڈی ایس پی رنجن کمار، پہاڑ پور تھانہ انچارج امبیش کمار،ہریانہ دھروہرہ کے سب انسپکٹر سنیل کمار، پہاڑ پور کانسٹیبل پنکج کمار اور ٹیکنیکل سیل کی ٹیم شامل تھی۔
