نئی دہلی ، 06 فروری (ہ س)۔
پرائیویٹ سیکٹر کے بینک ایچ ڈی ایف سی گروپ کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایکسس بینک سمیت چھ بینکوں میں 9.5 فیصد تک حصص خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ چھ بینک آئی سی آئی سی آئی بینک ، بندھن بینک ، ایکسس بینک ، یس بینک اور سروودیا سمال فائنانس بینک ہیں۔
ایچ ڈی ایف سی بینک نے منگل کو اسٹاک مارکیٹ کو مطلع کیا کہ آر بی آئی نے 5 فروری 2024 کوایکسس بینک سمیت 6 بینکوں میں 9.5 فیصد تک حصص خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک گروپ نے 18 دسمبر 2023 کو پروموٹر یا اسپانسر کے طور پر آر بی آئی کو درخواست دی تھی ، جس کے تحت یہ منظوری دی گئی ہے۔گروپ کے مطابق آر بی آئی کی یہ منظوری 4 فروری 2025 (ایک سال) تک کی مدت کے لیے درست ہے۔ اس مدت کے دوران، ایچ ڈی ایف سی بینک گروپ کو ان 6 بینکوں میں اپنا حصہ بڑھانا ہوگا ، لیکن ریزرو بینک کی ہدایات کے مطابق، ان بینکوں میں کل حصہ داری 9.50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ایچ ڈی ایف سی بینک گروپ کے تحت موجود ادارے ایچ ڈی ایف سی میوچل فنڈ ،ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس کمپنی ،ای آر جی او ایچ ڈی ایف سی جنرل انشورنس کمپنی اور دیگر ہیں۔
