لیہہ لداخ سے کرغزستان تک محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے
نئی دہلی/بشکیک، 30 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان کے لیہہ لداخ سے لے کر سات سمندر پار کرغزستان تک آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ معلومات نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر آف انڈیا اور جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے دی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لیہہ اور لداخ میں صبح 5:39 پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ فی الحال کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
دوسری جانب جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق منگل کو کرغزستان-سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان ہوا یا نہیں اس بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
