نئی دہلی ، 26 جنوری ۔
ملک میں 75 ویں یوم جمہوریہ کا جشن خواتین کو بااختیار بنانے کی شکل میں بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی سینٹرل انڈیا ریجنل کونسل (سی آئی آر سی) کی غازی آباد شاخ نے پاس آوٹ ہونے والے چارٹرڈ اکاونٹنٹ (سی اے) طلباءکو مبارکباد دی۔
سی آئی آر سی غازی آباد نے جمعہ کو پشتی ساہنی کو طلباءکے قومی ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے اور سری لنکا میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے پر اعزاز سے نوازا۔ غازی آباد برانچ نے لائنز کلب میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نئے کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس (سی اے) کو اعزاز سے نوازا۔ پروگرام کے دوران تمام طلباءکے والدین بہت جذباتی نظر آئے۔
سی آئی آر سی کی غازی آباد شاخ نے ایک بیان میں کہا کہ نومبر کی کوشش میں سی اے کا امتحان پاس کرنے والوں میں 60 فیصد سے زیادہ لڑکیاں تھیں۔ اس موقع پر، سی آئی آر سی کے نائب صدر،آئی سی اے آئی، نتن گپتا نے آئی سی اے آئی کی غازی آباد برانچ کے تمام گورننگ باڈی ممبران کے ساتھ ساتھ غازی آباد کے تمام نئے کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس کی تعریف کی۔ اس موقع پر مرکزی کونسل کے رکن سی اے انوج گوئل نے پاس ہونے والے طلبائ کی تعریف کی۔ سی اے گیان میشا ، پردیپ سریندر ساہنی موجود تھے۔
