کانگریس صدر کھڑگے نے آسام میں راہل گاندھی کی سیکورٹی کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ شاہ کولکھا خط
گوہاٹی، 24 جنوری (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آسام میں راہل گاندھی کی سیکورٹی کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔ کھڑگے نے آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کی سیکورٹی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کھڑگے نے خط میں اس واقعہ کا ذکر کیا ہے جو یاترا کے آسام میں داخلے کے دن راہل کے ساتھ پیش آیا تھا۔
کانگریس صدر نے الزام لگایا ہے کہ آسام پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو راہل کے قافلے کے قریب آنے دیا۔ ان کا حفاظتی حصار توڑ دیا گیا۔ راہل کی حفاظت خطرے میں پڑ گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی سطح پر کافی ثبوت دستیاب ہونے کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ کھڑگے نے شاہ سے ذاتی طور پر مداخلت کی درخواست کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
