جموں سرینگر ق قومی شاہراہ پر یوم جمہوریہ تقریب سے قبل سیکورٹی سخت
جموں، 24 جنوری (ہ س)۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی سخت کردی ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور تمام گاڑیوں کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔گشتی ٹیموں کی طرف سے پوری ہائی وے کو میٹل ڈیٹیکٹر سے بھی سکین کیا جا رہا ہے۔
سی آر پی ایف کے سیکنڈ ان کمانڈ، 137 بٹالین ادھم پور کرتار سنگھ نے کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں اکثر ایسے وقت میں ان پٹ موصول ہوتے ہیں، جو کہ درست یا غلط ہو سکتا ہے۔ تاہم ایسے میں محتاط رہنا ضروری ہے۔ ہائی وے کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک ڈاگ اسکواڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل آج میجر جنرل سمت مہتا نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں پہلی بار تمام خواتین پر مشتمل سہ فریقی دستہ حصہ لے گا جس میں فوج کی ملٹری پولیس کی خواتین دستوں کے ساتھ دیگر دو سروسز کی خواتین بھی شامل ہوں گی۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ 26 جنوری کو صبح 10:30 بجے سے وجے چوک سے کرتاویہ پاتھ تک شروع ہوگی۔
