نوادہ ، 21 جنوری (ہ س)۔
نوادہ ضلع کے ٹاپ 10 میں شامل بدنام زمانہ مجرم سدھانشو عرف لالہ کو پولیس نے اتوار کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ سدھانشو عرف لالہ پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ بدنام زمانہ مجرم گزشتہ کئی ماہ سے مفرور تھا۔ اس پر گولی مار کر قتل کرنے کا الزام تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 11 جولائی 2023 کی شام کو وارث علی گنج بلاک دفتر کے سامنے 400 میٹر کی دوری پر 63 سالہ اوپیندر سنگھ کا بیٹاکامیشور سنگھ گھر دولت پور تھانہ وارث علی گنج کا قتل ان کے ہی نئے تعمیر شدہ گھر میں نامعلوم ملزمین کے ہاتھوں قتل کر دیاگیا۔ لواحقین کی جانب سے نامعلوم ملزمین کے خلاف ٹاؤن تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ضلع کے ایس پی نے سب ڈویزنل پولیس افسرپاکریبروان کی قیادت میں ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی۔ جس میں تھانہ انچارج وارث علی گنج اور ایس آئی راجو کمار اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس یونٹ شامل تھے۔
پولیس کی تفتیش کے دوران اس واقعہ کے کئی حقائق سامنے آئے۔ جس میں سال 2017 میں وارث علی گنج تھانہ علاقہ کے دولت پور گاؤں میں انل سنگھ کی اہلیہ پر کچھ لوگوں نے ڈائن ہونے کا الزام لگا کر پورے گاؤں میں نیم برہنہ حالت میںگھومایاتھا۔ متوفی اوپیندر سنگھ کے علاوہ وویکانند سنگھ نے بھی مذکورہ واقعہ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مذکورہ واقعہ کا بدلہ لینے کے لیے وویکانند سنگھ کو سال 2018 میں انیل سنگھ کے بیٹے گڈو سنگھ اور اس کے ساتھیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ مذکورہ قتل کے بعد گڈو سنگھ ایک مجرم بن گیا اوربدنام زمانہ مجرم رگھوناتھ سنگھ ساکن بکما کی حفاظت میں جرائم کرنے لگا۔ فی الحال رگھوناتھ سنگھ اور گڈو سنگھ قتل معاملہ میں پٹنہ کے بیور جیل بند ہے۔ دونوں جیل سے سازش رچ کر گڈو سنگھ، اس کے چھوٹے بھائی سدھانشو کمار عرف لالہ اور رگھوناتھ سنگھ کے بڑے بھائی رامانند سنگھ کے بہنوئی راہل سنگھ ولد مہیش کمار سنگھ نے اوناما پولیس سے بدلہ لینے کے مقصد سے اوپیندر سنگھ کا قتل کر دیا۔
پولیس اس کی گرفتاری کے لیےچھاپہ ماری کر رہی تھی۔ عدالت کے حکم پر ان کا گھر کی قرقی ضبطی بھی کی گئی تھی۔ قرقی ضبطی کے بعد پولیس کو بدنام زمانہ مجرم سدھانشو عرف لالہ کے بارے میں معلومات ملی۔ جس کے بعد پولیس نے ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی اور بدنام زمانہ مجرم سدھانشو کمار عرف لالہ کو وارث علی گنج تھانہ علاقہ کے دریا پور پل کے قریب سے ایک دیسی ساختہ پستول اور دو زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار مجرم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
