رانچی، 21 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین 22 جنوری کو 2500 نوجوانوں کو تقرری لیٹر دیں گے۔نوجوانوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے لیے اپوائنٹمنٹ لیٹر دیے جائیں گے۔اس دوران کھیل گاوں میں واقع ٹانا بھگت اسٹیڈیم میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوجوانوں کو اروند ٹیکسٹائل، کشور ایکسپورٹ، شری گنپتی کریشن، اربن ڈیزائن پرائیویٹ لمیٹڈ، میٹرکس کلوتھنگ، ویلنسیا اپیرلز اور اورینٹ کرافٹ ٹیکسٹائل کمپنیوں کے لیے تقرری خطوط دیے جائیں گے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈویژنل سطح پر ایک اجلاس ہوا تھا۔ روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا اور تقریباً 56 ہزار افراد کو روزگار دیا گیا، نوجوانوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں آفر لیٹر فراہم کیے گئے ہیں۔
سرکاری منصوبے کے مطابق ریاست کے مقامی نوجوانوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں 75 فیصد روزگار کو یقینی بنانا ہے، جن کمپنیوں میں نوجوانوں کو روزگار دیا جا رہا ہے ان میں سے زیادہ تر کمپنیاں اورمانجھی کے کلہی میں واقع ہیں۔ دسمبر 2021 میں کلہی انڈسٹریل ایریا میں کئی ٹیکسٹائل پلانٹس کا افتتاح کیا گیا۔ ان کمپنیوں میں کام کرنے والوں میں 90 فیصد خواتین ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
