نئی دہلی، 19 جنوری ( ہ س) ۔تین دن کی مسلسل گراوٹ کے بعد آج گھریلو شیئر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ شیئر بازار نے آج مضبوط عالمی اشاروں کی حمایت کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی ۔ تاہم کاروبار کے آغاز سے ہی خریداروں اورفروخت کنندگان کے درمیان مارکیٹ میں ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ کی نقل و حرکت میں مسلسل اتار چڑھاو آرہا ہے۔ اس کے باوجود مضبوط سینٹی منٹس کی وجہ سے حصص بازار سبز رنگ میں قائم ہے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.85 فیصد اور نفٹی 0.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کررہے تھے۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران حصص بازار کے بڑے شیئروں میں ٹائٹن کمپنی، بھارتی ایئرٹیل، ایکسس بینک، ٹیک مہندرا اور این ٹی پی سی کے شیئرس 2.85 فیصد سے 2.09 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب انڈس انڈ بینک، ریلائنس انڈسٹریز، سیپلا، ہیرو موٹو کارپ اور سن فارماسیوٹیکلز کے شیئروں میں 2.28 فیصد سے 0.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار دیکھا گیا۔
اب تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,039 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی ۔ ان میں سے 1,741 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 298 شیئرس خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 27 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 3 شیئروں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے ۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 45 شیئرس سبز نشان میں اور 5 شیئرس سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 599.88 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 71,786.74 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں خریدار اور فروخت کنندگان نے ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں مسلسل اتار- چڑھاو¿ دیکھا گیا۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 71,876.83 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ وہیں فروخت کا دباوقائم ہونے پر یہ 71,649.88 پوائنٹس پر غوطہ لگا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبحسوا دس بجے سینسیکس 602.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,789.01 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے آج 152.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,615.20 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے بعد سے خریداروں اورفروخت کنندگان کے درمیان مسلسل رسہ کشی کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت بھی اوپر نیچے ہوتی رہی۔ خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس تقریباً 50 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 21,665.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ وہیں فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ 21,597.30 پوائنٹس تکپھسل گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبحسوا دس بجے نفٹی 176.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,638.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
اس سے پہلے جمعرات کو گزشتہ کاروباری دن سینسیکس 313.90 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 71,186.86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے جمعرات کی تجارت 109.70 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 21,462.25 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی تھی ۔
ہندوستھان سماچار
