رانچی، 17 جنوری (ہ س)۔
پوکسو کی خصوصی عدالت نے بدھ کو نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کے تینوں ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا۔ مجرموں میں پردیپ اوراوں، بلٹ اوراوںاور چین اوراوں شامل ہیں۔ ان کی سزا کے معاملے کی سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔
بتایا جاتا ہے کہ آٹھویں جماعت کی نابالغ طالبہ شادی کی تقریب سے گھر لوٹ رہی تھی۔ اس دوران ایک نابالغ سمیت چار ملزمان اسے پکڑ کر کھیت میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ نابالغ کے اہل خانہ نے اس معاملے کو لے کر مانڈر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 212/2021 درج کرایا تھا۔ اس کے بعد مانڈر پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ چار ملزمان میں سے ایک نابالغ ہے، جس کا کیس جووینائل جسٹس بورڈ میں چل رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
