کوپا ڈیل ریبلباو، سیویلا اور میلورکا کوارٹر فائنل میں
بلباو، 17 جنوری (ہ س)۔ اسیئر بلالبرے کے دو گول کی مدد سے ایتھلیٹک بلباو اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے منگل کی رات کو الاویس کے خلاف گھریلو میدان پر 0-2 سے جیت کے ساتھ کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گیا۔
دی بفیلو سب نام والے بڑے اسٹرائیکر ولالبرے نے 28ویں منٹ میں بائیں پاوں سے زبردست شاٹ مار کر ایتھلیٹک کو برتری دلادی اور پھر 60ویں منٹ میں آسکر ڈی مارکوس کے کراس پر ہیڈر سے گول کر کے 0-2 کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
ایک دیگر میچ میں سیولا نے گیٹافے کے خلاف 1-3 سے حوصلہ بڑھانے والی جیت کے ساتھ اپنی لیگ کی جدوجہد کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سرجیو راموس نے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹھویں منٹ میں گول کر کے سیولا کو برتری دلائی تاہم 15 منٹ بعد 23ویں منٹ میں جیمے ماتا نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔
اس کے بعد آئزاک رومیرو نے 48ویں اور 55ویں منٹ میں دو تیزی سے گول کر کے سیولا کو 1-3 سے فتح دلادی۔
وہیں سائل لارین نے اضافی وقت کے آخری لمحات میں گول کیا، جس سے ملورکا نے ایک سخت مقابلے کے بعد ٹینیرف کے خلاف 0-1 کی جیت کے ساتھ آخری آٹھ میں داخلہ حاصل کیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
