ڈپٹی کمشنر ریاسی نے سلال ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا دورہ کیا
جموں، 17 جنوری (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر ریاسی وشیش پال مہاجن نے ین ایچ پی سی سلال ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا دورہ کیا۔ سلال پاور اسٹیشن پہنچنے پر پاور اسٹیشن کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔
ڈیم کے دورے کے دوران پاور اسٹیشن کے سربراہ نے ڈپٹی کمشنر کو ڈیم کے مختلف اجزاء کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈیم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پاور جنریشن سے متعلق کاموں اور مشینوں کے جاری مینٹیننس کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بجلی گھر کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سب کو ان کے عزم اور محنت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ این ایچ پی سی اور قوم کے مفاد میں اپنا بہترین کام جاری رکھیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
