ٹوکیو، 15 جنوری (ہ س) ۔جاپان کے 86.6 فیصد عوام ملک میں سخت سیاسی منی کنٹرول قوانین کے حق میں ہیں۔ کیودو نیوز کے ٹیلی فونک عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ کیودو نیوز نے اتوار کو اپنا سروے جاری کیا۔ جاپان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، رائے شماری کے جواب دہندگان میں سے 86.6 فیصد نے حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاسی فنڈ ریزنگگھوٹالے کے درمیان سخت سیاسی منی کنٹرول قوانین کی حمایت کی ہے ۔
جاپان ٹوڈے کے مطابق، رائے شماری میں کل 61.6 فیصد لوگ نئے سال کے دن وسط جاپان کے کے جزیرہ نما نوٹو میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے سے نمٹنے کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کے طریقہ سے مطمئن نظر نہیں آئے ۔ 54.6 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ زلزلے پر حکومت کا ردعمل فوری تھا۔ باقی نے اسے بہت سست کہا۔
اس سروے میں 75.1 فیصد جواب دہندگان نے تسلیم کیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ حکومت کے تازہ ترین اقدامات سے اس طرح کے گھوٹالے بند ہوں گے۔ 33.4 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم فومیوکیشیدا جلد از جلد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔ 53.3 فیصد کی اکثریت نے اوکی ناوا صوبے میں امریکی فوجی اڈے کی منتقلی پر مرکزی حکومت کے موقف پر اعتراض کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
