جموں ،14 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے اتوار کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کئی گاؤں میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کو پونچھ سیکٹر میں کرشنا گھاٹی کے قریب ایک جنگل سے دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کے بعد تلاشی شروع کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو وسیع پیمانے پر گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی۔تاہم حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سیکورٹی فورسسز کی طرف سے خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
