جموں ،12 جنوری (ہ س)۔
شمالی کمان فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی-ان-سی)لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) وائٹ نائٹ کور نوین سچدیوا نے جمعہ کو سرحدی ضلع راجوری سیکٹر میں آگے کی پوسٹوں کا دورہ کیا۔لیفٹینٹ جنرل نے دورے کے دوران لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور بلند حوصلے اور24 گھنٹے چوکس رہنے پران کی تعریف کی۔
انہوں نے فوجی جوانوں پر زور دیا کہ وہ مستحکم سیکورٹی ماحول فراہم کرنے کے لیے جوش اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بعد وزیر دفاع کے علاوہ فوج کے تمام سنئیر عہدیدران نے علاقے کا دورہ کرکے خطہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
