شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اورنفٹی میں مضبوطی
نئی دہلی، 11 جنوری (ہ س)۔ مضبوط عالمی رجحانات کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار بھی آج تیزی کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ حالانکہ مارکیٹ کھلنے کے بعد منافع وصولی کا دباو بنتا ہوا نظر آیا، جس کی وجہ سے شیئر بازار ابتدائی سطح سے قدرے نیچے پھسل گیا۔ اس کے باوجود مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.27 فیصد اور نفٹی 0.30 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے دوران شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں ہیرو موٹو کارپ، پاور گرڈ کارپوریشن، بجاج آٹو، انڈس انڈ بینک اور بی پی سی ایل کے شیئرس 3.37 فیصد سےلیکر 1.31 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، انفوسس، گراسم انڈسٹریز، اڈانی پورٹس اور نیسلے کے حصص 1.78 فیصد سے لیکر 0.63 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,043 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1500 شیئرز منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 543 شیئرز خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کررہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 17 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 13 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 32 شیئر سبز نشان میں اور 18 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 250.04 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,907.75 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد یہ انڈیکس خریداری کی حمایت سے 71,999.47 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ لیکن اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے اس نے 71,776.48 پوائنٹس تک غوطہ بھی لگایا۔ تاہم خریداروں کی حمایت کی وجہ سے یہ انڈیکس سبز رنگ میں تجارت کرتا رہا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 190.61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71,848.32 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 69.30 پوائنٹس چھلانگ لگاکر 21,688 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد یہ انڈیکس خریداری کی حمایت سے 21,726.50 تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت شروع ہونے کی وجہ سے نفٹی 21,654.70 پوائنٹس تک گر گیا۔ حالانکہ اس کے بعد خریداری شروع ہونے کی وجہ سے اس کی رفتار میں کچھ بہتری نظر آئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے گھنٹے کی مسلسل خرید و فروخت کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 63.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,682.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
