بالی ووڈ کے گریک گاڈ ریتک روشن اپنا 50واں برتھ ڈے منا رہے ہیں۔ فلم ‘فائٹر’ کی ٹیم نے اس خاص موقع کا جشن منایا۔ فلم کے ‘اسکواڈرن لیڈر شمشیر پٹھانیا’ کے طور پر اداکار کی ایک دلچسپ جھلک مداحوں اور شائقین کے لیے جاری کی گئی ہے۔
یہبی ٹی ایس ویڈیو ریتک روشن کی ایک ایئر واریر میں ٹرانسفارمیشن کے ذریعہ ایک رولر کوسٹر رائیڈ ہے۔ اس میں ان کا شاندار کردار نظر آتا ہے۔ ٹیم فائٹر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ریتک روشن کو مبارکباد دی گئی ہے۔ ریتک کا حیرت انگیز انداز اور پرکشش ڈانس مووز ان کی اداکاری کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگوں کو دیوانہ کرنے والا ہے۔ اس ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ کوئی بھی پیٹی کے کردار کو اتنی مہارت اور یقین کے ساتھ نہیں ادا کر سکتا تھا۔ ایسے میں جیسے جیسے یوم جمہوریہ قریب آرہا ہے، اس فلم کو دیکھنے کی خواہش بھی بڑھتی جارہی ہے، کیونکہ یہ فلم 25 جنوری 2024 کو سینما گھروںمیں دستک دے گی۔
ہندوستھان سماچار
