• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > امروہہ: انگیٹھی جلا کر ایک خاندان کمرے میں سو گیا، دم گھٹنے سے پانچ افراد کی موت
National

امروہہ: انگیٹھی جلا کر ایک خاندان کمرے میں سو گیا، دم گھٹنے سے پانچ افراد کی موت

CliQ INDIA
Last updated: January 10, 2024 5:00 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

امروہہ: انگیٹھی جلا کر ایک خاندان کمرے میں سو گیا، دم گھٹنے سے پانچ افراد کی موت

امروہہ، 10 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش کے امروہہ ضلع میں سیدن گلی تھانہ علاقے میں سردی سے بچنے کے لیے ایک خاندان انگیٹھی میں آگ جلا کر کمرے میں سو گیا۔ اگلے روز گھر کے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے ہلاک ہونے کی بات سامنے آئی، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

گاؤں علی پور بھوڈ عرف ڈھاکہ موڑ کا رہائشی رئیس الدین ٹرک ڈرائیور ہے۔ اس کے خاندان میں اس کی بیوی حسن جہاں، اس کی بیٹی سونم، بڑا بیٹا زید، چھوٹا بیٹا ماہر ہیں۔ اس کے ہم زلف آس محمد نے بتایا کہ چند روز قبل اس کی بیوی اپنی بیٹی کشش کے ساتھ رئیس الدین کے گھر گئی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس کا سالہ ریاست بھی اپنی بیٹی مہک کے ساتھ آیا تھا۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور رئیس الدین چار دن قبل ٹرک لے کر کاشی پور گیا تھا۔ دریں اثنا منگل کی رات سردی سے بچنے کے لیے گھر والے کمرے میں انگیٹھی جلا کر سو گئے۔ بدھ کے روز ڈرائیور نے اپنی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کیا۔ کئی بار کال کرنے کے بعد بھی جواب نہ آیا تو اس نے اپنے چھوٹے بھائی گبرو کو فون کیا اور گھر کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بھیجا۔

جب اس کا بھائی گھر پہنچا تو اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی آواز نہ آئی۔ اسی دوران لوگوں کا ایک ہجوم قریب جمع ہوگیا۔ گبرو اہل علاقہ کے ساتھ چھت سے کمرے میں داخل ہوا۔ اس نے دیکھا کہ سب بے ہوش پڑے ہیں اور کمرہ دھوئیں سے بھرا ہوا ہے۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رئیس الدین کی بیوی حسن جہاں اور ریاست کی حالت تشویشناک بتائی جبکہ خاندان کے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ مہلوکین کی شناخت سونم (19 سال)، وارث (17)، مہک (16)، زید (15) اور ماہر(12) کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار تیاگی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور انوپم سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فارنسک ٹیم کے ساتھ کمرے میں موجود اس جگہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا جہاں کوئلہ جلایا گیا تھا۔

ایس پی کے مطابق قیاس کیا جا رہا ہے کہ گھر والے سوتے ہوئے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

سپریم کورٹ نے فیما کی خلاف ورزی کیس میں للت مودی کی عرضی کو خارج کر دیا
بہار کو دیوالی اور چھٹھ سے پہلے سات نئی ٹرینوں کی سوغات، وزیر ریل اشونی وشنو نے کیا افتتاح
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور بینکنگ اسٹاکس کے دباؤ میں سینسیکس 1,097 پوائنٹس گر کر 10 ماہ کی کم ترین سطح پر
بھارت ایندھن کی فراہمی کی تازہ ترین معلومات: پٹرول یا ڈیزل کی قلت نہیں، حکومت مشرق وسطیٰ کے بحران اور بڑھتی ہوئی توانائی کی تشویش کے درمیان کافی ذخیرے کی یقین دہانی کرائی
بی جے پی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو نمن کیا، ممنون قوم منا رہی ہے پراکرم دیوس

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جموں کے بشنہ میں ایک خاتون گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی
Next Article اینجلو میتھیوز کی تین سال کی غیر حاضری کے بعد سری لنکا کی ٹی- 20 ٹیم میں واپسی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?