سلی گڑی، 7 جنوری (ہ س)۔
پردھان نگر تھانے کی پولیس نے اتوار کو سلی گوڑی جنکشن پر واقع این بی ایس ٹی سی بس اسٹینڈ کے اندر سے ایک نامعلوم معمر شخص کی لاش برآمد کی۔
مقامی لوگوں نے صبح بس اسٹینڈ کے اندر ایک بوڑھے کو دیکھا۔ این بی ایس ٹی سی بس اسٹینڈ انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پردھان نگر تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معمر شخص کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا۔ پولیس متوفی معمر شخص کی شناخت میں مصروف ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ بوڑھا شخص گزشتہ تین چار دنوں سے این بی ایس ٹی سی بس اسٹینڈ میں مقیم تھا۔ معمر شخص کی غالباً سردی سے موت ہوئی ہے ۔
ہندوستھان سماچار
