• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > سڈنی ٹیسٹ : وارنر نے اپنی آخری اننگز میں نصف سنچری اسکور کی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا
Sports

سڈنی ٹیسٹ : وارنر نے اپنی آخری اننگز میں نصف سنچری اسکور کی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا

CliQ INDIA
Last updated: January 6, 2024 3:30 pm
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

سڈنی ٹیسٹ : وارنر نے اپنی آخری اننگز میں نصف سنچری اسکور کی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا

۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کیا کلین سویپ

سڈنی، 6 جنوری (ہ س)۔ آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی) میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ہفتہ کو پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اپنی آخری اننگز میں شاندار نصف سنچری کھیلتے ہوئے 57 رن بنائے۔

پہلی اننگز میں 14 رنوں سے پیچھے رہنے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو چوتھے روز صرف 115 رن پر آوٹ کر دیا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے 130 رن کا ہدف ملا۔

130 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور ساجد خان نے پہلے اوور میں ہی عثمان خواجہ (0) کو پویلین بھیج دیا، جب آسٹریلوی ٹیم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ اس کے بعد وارنر، جو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آخری اننگز کھیل رہے تھے، مارنس لابوشین کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 119 رن کی سنچری شراکت داری کی۔

جب ٹیم فتح سے 11 رن دور تھی تبھی ساجد خان نے وارنر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے ان کی آخری ٹیسٹ اننگز کا خاتمہ کیا۔ وارنر نے اپنی آخری اننگز میں 75 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 57 رن بنائے۔ وارنر کے آوٹ ہونے کے بعد مارنس لابوشین اورا سٹیو اسمتھ نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کرایا۔ لابوشین 62 اور اسمتھ 4 رن بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے دونوں وکٹیں لیں

پاکستان کی دوسری اننگز 115 رنوں پر سمٹ گئی، چار بلے بازوں نے کھاتا نہیں کھولا

دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز خراب رہا اور عبداللہ شفیق (0) اور کپتان شان مسعود صرف 1 رن کے اسکور پر آوٹ ہو گئے۔ شفیق کو اسٹارک نے اور مسعود کو جوش ہیزل ووڈ نے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد صائم ایوب اور بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور 50 سے آگے بڑھایا۔ 58 کے مجموعی اسکور پر صائم 33 رن بنانے کے بعد ناتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد بابر اعظم بھی 60 کے مجموعی اسکور پر 23 رن بنا کر ٹریوس ہیڈ کا شکار بن گئے۔

بابر کے آوٹ ہونے کے بعد سعود شکیل (02)، ساجد خان (00) اور آغا سلمان (00) کو ایک ہی اوور میں 67 کے مجموعی اسکور پر ہیزل ووڈ نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد رضوان اور جمال نے ٹیم کا اسکور 100 سے آگے بڑھایا۔ تاہم 109 کے اسکور پر ناتھن لیون نے رضوان (28) کو پویلین بھیج کر پاکستان کو دوہرا جھٹکا دیا اور اسی سکور پر پیٹ کمنز نے جمال (18) کو پویلین بھیج دیا۔ 115 کے مجموعی اسکور پر لیون نے حسن علی (05) کو بولڈ کر کے پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ میر حمزہ 1 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، ناتھن لیون نے 3، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز 299 رن تک محدود رہی، پاکستان کو 14 رن کی برتری حاصل ہوئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی اننگز 299 رنوں پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لابوشین (60) اور مچل مورش (54) نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔ ان دونوں کے علاوہ ایلکس کیری (38)، اسٹیو اسمتھ (38)، عثمان خواجہ (47) اور ڈیوڈ وارنر (34) نے بھی مفید اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 6، آغا سلمان نے 2، ساجد خان اور میر حمزہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 313 رن بنائے، تین بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (88)، ٹیل بلے باز عامر جمال (82) اور آغا سلمان (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 313 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور مچل مورش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

ملبورن کے بعدسڈنی میں اثر ڈالنے کو تیار جیکب بیتھل، نمبر تین مقام کو پختہ کرنے پر نظر
بی بی ایل : گلین میکسویل بازو کی انجری کے باعث پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ سے باہر
ہاکی انڈیا نے قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر انتظامی اصلاحات کا آغاز کیا۔
سی ایس کے بمقابلہ پی بی کے ایس آئی پی ایل 2026: چنئی سپر کنگز چوک میں پنجاب کنگز کے خلاف جیت کا ہدف۔
ناقابل شکست ایف سی گوا پر سبقت حاصل کرنے اترے گی ٹیبل ٹاپر اڈیشہ ایف سی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جیسلمیر میں سڑک حادثہ میں خاتون سمیت چار کی موت
Next Article ہالی ووڈ اداکار کرشچین اولیور طیارہ حادثے میں ہلاک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?