امپھال، 04 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر- 37 پر ضروری اشیا سے لدی 151 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 23 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 142 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
