نئی دہلی، 4 جنوری (ہ س)۔ ورلڈ گولڈ مارکیٹ کے دباو کے باعث آج گھریلو صرافہ بازار میں گراوٹ نظر آرہی ہے۔ آج چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں تجارتی سونا (24 کیرٹ) 64 ہزار روپے کی سطح سے نیچے فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح آج زیوراتی سونا (22کیرٹ) کی قیمت میں بھی 50 روپے سے لے کر 150 روپے فی 10 گرام کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی تقریباً 300 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلیصرافہ بازار میں آج چاندی 78,600 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہوتی نظر آ رہی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 63,970 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 58,500 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 63,820 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 58,650 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 64,530 روپے فی 10 گرام درج کی گئی اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 59,150 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔
اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 63,820 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,500 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 63,870 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,550 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 63,970 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,650 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں، پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 63,770 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 58,500 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 63,970 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 58,550 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان تین ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا آج 63820 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ آج ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 58500 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
