خام تیل میں گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 2 ڈالر کم ہوکر 76 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 0.06 ڈالر یعنی 0.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 75.83 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.02 یعنی 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 72.73 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
