غزہ،31دسمبر(ہ س)۔
غزہ کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے مسلسل غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداءاور زخمیوں کی تعداد بالترتیب 21672 اور 56165 ہوگئی ہے۔ ان شہداءمیں بڑی تعداد فلسطینی خواتین اور فلسطینی بچوں کی ہے۔ جبکہ 312 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شہداءمیں شامل ہیں۔وزارت صحت کے اس تازہ اعلان کے مطابق شہداءکی بہت بڑی تعداد کا تعق عام شہریوں سے ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی حملوں کے دوران جن فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں 99 شہری غزہ کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہیں۔
ہندوستھان سماچار
