نئی دہلی، 31 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے ’’من کی بات‘‘ پروگرام کے تحت قوم سے خطاب کریں گے۔ آج ’’من کی بات‘‘ پروگرام کی 108ویں قسط ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی کا یہ ریڈیو پروگرام ملک اور دنیا میں کافی مقبول ہے۔
اسے صبح 11 بجے سے آل انڈیا ریڈیو، دور درشن اور نریندر مودی موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ دیگر مواصلاتی ذرائع پر سنا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم آج ’’من کی بات‘‘ میں ’’فٹ انڈیا‘‘ پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ ’’من کی بات‘‘ پروگرام کا نشریہ 22 ہندوستانی زبانوں اور 29 بولیوں کے علاوہ فرانسیسی، چینی، انڈونیشیائی، تبتی، برمی، بلوچی، عربی، پشتو، فارسی سمیت 11 غیر ملکی زبانوں میں ہوتا ہے۔ یہ آل انڈیا ریڈیو کے 500 سے زیادہ اسٹیشنوں سے نشر ہوتا ہے۔
’’من کی بات‘‘ پروگرام کی 100ویں قسط اس سال 30 اپریل کو مکمل ہوئی تھی۔ اس تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے اسے ملک بھر میں لائیو اسکریننگ کی گئی۔ نیویارک واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی ’’من کی بات‘‘ کی 100ویں قسط براہ راست نشر کی گئی۔ اسے دہلی میں 6530 مقامات پر براہ راست سنا گیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
