چین کی قومی کونسل نے دو نئے جوہری پلانٹس کی دی منظوری
بیجنگ، 30 دسمبر (ہ س)۔ چین کی قومی کونسل نے جوہری توانائی کے دو نئے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔ کونسل نے ملک کی جوہری توانائی کی صنعت کی جدت اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون پر زور دیا ہے۔
چائنہ ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم لی کیانگ کی زیر صدارت چین کی کابینہ کے ایگزیکٹو اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے قومی کونسل کے اجلاس میں جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں تائپنگلنگ نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ژی جیانگ میں جنکیمن نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جوہری توانائی کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں منصوبے تیز رفتار سے مکمل ہوں۔ اس میٹنگ میں ایک نئی قسم کی شہری کاری کے لیے عوام پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
