مونگیر، 29 دسمبر(ہ س)۔
بہار کے مونگیر میں گولی مار کر ٹھیکیدار کو ہلاک کر دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ٹھیکیدار کو زخمی حالت میں صدر اسپتال لے گئی لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹر نے بنیادی طور پر گولی لگنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں پیش آیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او راجیش کمار ، کوتوالی تھانہ انچارج دھیریندر کمار پانڈے ، پوربا سرائے او پی انچارج راجیو کمار ، واسودیو پور او پی انچارج ایل بی سنگھ اور دیگر پولیس افسران صدر اسپتال پہنچے اور معاملے کی معلومات حاصل کی۔ متوفی کی شناخت سمستی پور کے رہنے والے واسودیو رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ مونگیر میں واقع آئی ٹی سی کمپنی میں بجلی کے ٹھیکےدار تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ پہلے اس کے والد آئی ٹی سی میں ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتے تھے۔ متوفی نے چندیکا مقام کے قریب اپنا مکان بنایا تھا اور وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ یہاں رہائش پذیر تھے۔ معلومات کے مطابق واسودیو رائے آج صبح اپنے گھر سے فیکٹری کے لیے نکلے تھے۔ گیارہ بجے کے قریب کسی نے پولیس کو اطلاع دی کہ بسبٹی کے قریب ایک شخص موٹر سائیکل سے گرا ہے۔ سر سے خون نکل رہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے صدر اسپتال پہنچایا۔
ایس ڈی پی او راجیش کمار نے بتایا کہ ایک شخص کو زخمی حالت میں صدر اسپتال لایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ قتل کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
