لیما، 28 دسمبر (ہ س)۔
پیرو کی فٹ بال فیڈریشن (ایف پی ایف) نے یوروگوئے کے منیجر جارج فوساتی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ فوساتی کا دور 2026 فیفا ورلڈ کپ تک رہے گا۔
71 سالہ فوساتی نے جوآن رینوسو کی جگہ لی ہے، جن کا 18 ماہ کا دور اس ماہ کے شروع میں خراب نتائج کے بعد ختم ہوا۔
ایف پی ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربہ کار یوراگوئین کوچ 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے مقصد سے یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
پیرو کے سر فہرست کلب یونیور سٹی ریو کے انچارج کے طور پر نو ماہ کی مدت کو ختم کرنے کے بعدفوساتی دستیاب ہوئے۔
سابق گول کیپر فوساتی، جنہوں نے تین یوروگوئے کیپس حاصل کیں، نے 30 سال سے زائد عرصے پر محیط کوچنگ کیریئر میں یوروگوئے اور قطر کی قومی ٹیموں کے انچارج کی خدمات انجام دیں۔
ایف پی ایف کے صدر اگسٹن لوزانو نے کہا، ہمیں اس عظیم چیلنج سے نمٹنے کے لیے جارج فوساتی کے تجربے اور صلاحیت پر یقین ہے۔
پیرو فی الحال 2026 ورلڈ کپ کے لیے 10 ٹیموں کے جنوبی امریکی کوالیفائنگ گروپ میں دو ڈرا اور چار ہار کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
ٹاپ چھ ٹیمیں فٹ بال کے شو پیس ٹورنامنٹ کے لیے خود بخود کوالیفائی کر لیں گی، جب کہ ساتویں نمبر کی ٹیم بین البراعظمی پلے آف میں پہنچ جائے گی۔
2026 کا ورلڈ کپ، جس میں 48 ٹیموں کے فارمیٹ کو بڑھایا جائے گا، ریاستہائے متحدہ، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
