• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > بس میں لگی آگ، 13 افراد زندہ جلے، 16 جھلس گئے
National

بس میں لگی آگ، 13 افراد زندہ جلے، 16 جھلس گئے

CliQ INDIA
Last updated: December 28, 2023 2:00 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

بس میں لگی آگ، 13 افراد زندہ جلے، 16 جھلس گئے

گنا، 28 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے بجرنگ گڑھ تھانہ علاقے میں دوہائی مندر کے نزدیک بدھ کی رات ایک بس میں ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے 12 افراد زندہ جل گئے۔ آگ لگنے سے ڈمپر کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔ ضلع انتظامیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں تقریباً 16 افراد جھلس گئے، جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق بدھ کی رات آٹھ بجے سکروار ٹریول کی بس گنا سے آرون جا رہی تھی۔ 32 سیٹر بس میں 35-30 مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ آرون روڈ پر بجرنگ گڑھ میں دوہائی مندر کے قریب رات 8.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے بعد بس الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پوری بس کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔

کئی مسافروں نے بس کے دروازوں اور کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ کچھ دیر بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن تب تک پوری بس آگ کی زد میں آ چکی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم بس میں آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کچھ لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ اطلاع ملتے ہی گنا کلکٹر ترون راٹھی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے کھتری بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے ضلع اسپتال پہنچایا۔

حادثے کی خوفناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لاش کو اٹھاتے وقت جسم کے اعضا الگ ہوکرگررہے تھے۔ حادثے میں کل 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بس کے اندر سے جو لاشیں نکالی گئیں، ان میں سے سات ایک دوسرے سے چپکی ہوئی تھیں۔ ملازمین کے ہاتھ باہر نکالتے ہوئے بھی کانپ رہے تھے۔ لاشیں اس طرح جلی ہوئی تھیں کہ ان کی شناخت مشکل ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے کھتری نے بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 8.30 بجے بجرنگ گڑھ تھانہ علاقے میں ایک بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں کئی لوگ شدید طور پر جھلس گئے۔ بس میں سوار 16 افراد کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جلنے سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گنا کلکٹر ترون راٹھی نے بتایا کہ گنا آرون روڈ پر ڈمپر اور بس کے درمیان تصادم کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اسپتال میں داخل کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہماری ترجیح لاشوں کو برآمد کرنا اور زخمیوں کا علاج ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

امت شاہ نے شہری کوآپریٹیو بینکوں کے لیے این یو سی ایف ڈی سی کا افتتاح
مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور میں لاری اور آٹو کے تصادم میں پانچ افراد ہلاک، چار زخمی | BulletsIn
دھولادھر پہاڑیوں پر تازہ برف باری سے نشیبی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ
کانگریس ‘ون نیشن، ون الیکشن’ کے حق میں نہیں : ملکارجن کھڑگے
بھارت بلاک راجیہ سبھا ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتا ہے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کولکاتا میں کئی مقامات پر ای ڈی کی چھاپے ماری
Next Article اعظم گڑھ : پولیس انکاونٹر میں دو بدمعاش زخمی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?