دبئی،23دسمبر(ہ س)۔
متحدہ عرب امارات نے موریشس کے ساتھ جمعہ کے روز اپنے اقتصادی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا کسی بھی افریقی ملک کے ساتھ یہ پہلا اقتصادی معاہدہ ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بیرون ملک تجارت ثانی الزیودی نے بتایا کہ یہ معاہدہ نجی شعبے کے درمیان دو طرفہ تعاون، دونوں ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں راہ ہموار کرے گا۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ دو طرفہ شراکت داری پر بعد میں دستخط ہوں گے۔ جس کے نتیجے میں موریشس کی معیشت میں ایک فیصد کا اضافہ 2031 تک ممکن ہوجائے گا۔ جبکہ اسی دورانیے میں متحدہ عرب امارات کے جی ڈی پی میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
