

وزیر اعظم مودی نے کیا وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز
اجین، 16 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام کو مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں – راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا ورچوئلی افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بتایا اور استفادہ کنندگان سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے دوسروں کی امید ختم ہوتی ہے وہاں سے مودی کی گارنٹی شروع ہوتی ہے۔
مدھیہ پردیش وکست بھارت سنکلپ یاترا مہاکال کے اجین سے شروع ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر ورچوئلی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پروگرام سے خطاب کیا اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ یاترا سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے تصور کے مطابق ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے اور عوامی بہبود کی سمت میں اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے تعین میں ہمارے شہروں کا بڑا رول ہے۔ آزادی کے بعد طویل عرصے تک ترقی کا دائرہ ملک کے بڑے شہروں تک محدود تھا، لیکن آج ہم ملک کے ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کی ترقی پر زور دے رہے ہیں۔
مودی نے کہا کہ ہماری حکومت خاندان کے ایک فرد کی طرح آپ کی تمام پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کورونا بحران کے دوران 20 کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں ہزاروں روپے منتقل کیے گئے۔ ہماری حکومت نے کرونا ویکسین مفت فراہم کرائی۔ ایک مستفیض سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی آتم نربھرخواتین نہ صرف خود کی کفالت کر رہی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی نعمت بن رہی ہیں۔ ان کی حکومت ایسے پرعزم اور محنتی لوگوں کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
اس سے پہلے پروگرام میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اب سب کا کام تیزی سے ہوتا ہے کیونکہ ملک کے لوگ ‘مودی جی کے وی آئی پی بن چکے ہیں۔ یہ وزیر اعظم مودی کی فکر تھی کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ بہت سے لوگ سفر کرتے ہیں۔ کچھ جسمانی فائدے کے لیے اور کچھ ذاتی فائدے کے لیے۔ لیکن یہ یاترا ملک کے 140 کروڑ عوام کے فائدے کے لیے ہے۔
اجین میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے دسہرہ گراونڈ میں منعقد وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کی شروعات شمع روشن کرکے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے آج وکست بھارت سنکلپ یاترا میں ورچوئلی حصہ لیا اور اپنی قیمتی رہنمائی فراہم کی اور مدھیہ پردیش میں آئی ای سی وین (تشہیری رتھوں) کو ہری جھنڈی دکھا کر یاترا کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اجین میں منعقدہ پروگرام میں انتخابی رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
