• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل اپنی حمایت کھونا شروع کر رہا ہے: جوبائیڈن
International

اسرائیل اپنی حمایت کھونا شروع کر رہا ہے: جوبائیڈن

CliQ INDIA
Last updated: December 13, 2023 4:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

واشنگٹن،13دسمبر(ہ س)۔

جنگ میں اسرائیل کے سب سے بڑے اور کٹر حامی امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اپنی انتہائی سخت گیر حکومت میں تبدیلی لانا ہو گی کیونکہ اب اسرائیل اپنی حمایت کھونا شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار غزہ پر اسرائیلی بمباری کے تیسرے مہینے کا دوسرا ہفتہ شروع ہونے پر کیا ہے۔جوبائیڈن جن کی قیادت میں امریکہ اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کا مکمل ساتھ دے رہا ہے اور اس نے اسرائیل کو کسی بھی محاذ پر کمزور نہیں ہونے دیا ہے اب اپنے اگلے صدارتی انتخاب کے لیے مہم میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ پارٹی کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک لگ بھگ 18000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔ امریکی حمایت سے لڑی جانے والی طویل تر اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ کے بیس لاکھ کے قریب فلسطینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں اور لوگ پانی پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ بھوکوں مرنے کا خطرہ بھی سامنے ہے۔اس کے باوجود امریکہ نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف ویٹو کر کے جنگ جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کی حمایت کو برقرار رکھا ہے۔

اس لیے منگل کے روز انہوں نے خطاب میں کہا ‘ اسرائیلی وزیر اعظم یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت میں تبدیلی لانا ہوگی۔ تاہم اس ے سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان کی مراد یاہو کو محض اتحادی یا وزیر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے یا چاہتے ہیں کہ اسرائیل میں جنگ کے فوری بعد نئے الیکشن کروا لیے جائیں۔صدر جوبائیڈن نے کہا اب اسرائیل یہ نہیں کہہ سکتا کہ مستقبل میں فلسطینی ریاست نہیں ہے، اسرائیلیوں پر دباو¿ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘ وہ اب حمایت کھونا شروع کر رہے ہیں۔ جیسا کہ عالمی برادری بمابری کے خلاف انتباہ کر رہی ہے۔صدر جوبائیڈن نے یہ غیر معمولی اور باریک بیان اسیے موقع پر دیا ہے جب ان کے مشیر سلامتی امور جیک سلیوان ایک بار پھر اسرائیل کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ تاکہ اسرائیلی جنگی کابینہ کے ساتھ مستقبل کے جنگی نقشے پر بات کر سکیں۔

خیال رہے اب کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ملک جنگ بندی کی بات کرتے ہیں۔ ان کا اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان بھی سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں جوبائیڈن نے کہا ہمارے پاس ایک موقع ہے کہ ہم خطے کو متحد کر سکتے ہیں۔ لیکن وہ ابھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یاہو یہ سمجھیں کہ انہوں نے جو حاصل کر لیا ہے اسے مستحکم کریں۔ اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں، اب یہ ایک مشکل ہو گا۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران آرتھوڈوکس ایسٹر کے لئے جنگ میں عارضی وقفہ
عالمی دباؤ، اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے: سنڈے چرچ حملہ، دینی انتہا پسندی سے متاثرہ طریقے سے سیاسی حملہ ہے
پاکستان: ملک کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب آج، شہباز شریف کا انتخاب تقریباً طے
عراق میں فوجی اڈے پر حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article عالمی بازار سے ملے جلے اشارے، ایشیائی بازار میں دباو
Next Article سانبہ میں مشکوک ڈبے کی موجودگی کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?