‘فائٹر’ کے حال ہی میں جاری ہونے والے ٹیزر نے انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچائی اور اسے ملک بھر میں لوگوں نے پسند کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے فلم کا ٹیزر یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اب میکرز نے فلم سے کرن سنگھ گروور کے اسکواڈرن لیڈر سرتاج گل کے طاقتور روپ کو بھی منظر عام پر لایا ہے۔
کرن سنگھ گروور اسکواڈرن لیڈر سرتاج گل کے کردار میں بالکل فٹ بیٹھتے ہیں، جنہیں ان کے کال سائن ‘تاج’ کے نام سے جانا جاتا ہے، جوباوقار ایئر ڈریگنز یونٹ کے اسکواڈرن پائلٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کی اداکاری کردار کو طاقتور اور پرکشش بناتی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور وایا کام 18اسٹوڈیوز اورمارلیکس کے اشتراک سے پیش کردہ فلم ’فائٹر‘ ایک سنیمائی تجربہ ہے جو ایکشن اسٹوری ٹیلنگ میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم دل دہلا دینے والے ایکشن سیکوئنس کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ پیش کرتی ہے، جو ایک ایسے حیرت انگیز تجربے کا وعدہ کرتی ہے جو دنیا بھر کے سامعین کو پسند آئے گا۔
ہندوستھان سماچار
