جے پور، 12 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ آج (منگل) دو پہر 4 بجے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ہوگی۔ تمام نو منتخب بی جے پی ارکان اسملبی کی رجسٹریشن دوپہر 1.30 بجے سے شروع ہوگی۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے بھجن لال شرما نے کہا کہ تمام نو منتخب ایم ایل اے کو قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں لازمی طور پر شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے ذریعہ مقرر کردہ مبصر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، شریک مبصر بی جے پی کے قومی نائب صدر سروج پانڈے اورقومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے بھی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے پہلے ایم ایل اے سے الگ الگ بات چیت کی جا سکتی ہے۔ قانون ساز پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کرنے کے بعد وہ گورنر سے ملاقات کریں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
