غازی آباد، 11 دسمبر (ہ س)۔
غازی آباد پولیس کا ایک تاجر کو کوی نگر میں یر غمال بنا کر لوٹنے والے دو بد معاشوں سے پیر کوپولیس کا تصادم ہو گیا اس میں ایک بد معاش زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے زخمی بد معاش اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
بد معاش کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹبل زخمی ہو گیا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک بد معاش بھی زخمی ہو گیا۔
دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اندرا پورم کے ایک تاجر سے لوٹی گئی 32 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی بدمعاشوں سے برآمد ہوئی ہے۔
اے سی پی کوی نگر ابھیشیک سریواستو نے بتایا کہ کرائم برانچ اور پولس اسٹیشن کوی نگر کی سواٹ ٹیم پیر کو مکھرجی پارک چوراہے کے قریب مشکوک گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی۔ اس دوران جب موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ایک بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ بدمعاشوں کی گولی لگنے سے ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ اس انکاؤنٹر کے دوران مجرم نتن پنڈت زخمی ہو گیا اور ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد نیچے گر گیا اور پکڑا گیا۔ اس کے ساتھ ایک اور مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں بدمعاشوں سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل اور 32.50 لاکھ روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
