تہران، 11 دسمبر (ہ س)۔ مشرقی ایران میں برجند خصوصی اقتصادی زون میں واقع ہائیڈرو کاربن ریفائنری میں اتوار کو آگ لگنے کے بعد ہونے والے زبردست دھماکے نے ہلچل مچا دی ہے۔ آگ نے ریفائنری کے تمام 18 اسٹوریج یونٹوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ ابھی تک نہیں بجھ سکی۔ یہ خاص علاقہ جنوبی خراسان صوبے میں ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ایک چھوٹی ریفائنری ہے۔ حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ گورنر علی فضلی نے کہا کہ آگ ریفائنری کے تمام 18 اسٹوریج یونٹس میں پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے تین اسٹوریج یونٹ پھٹ چکی ہیں۔ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ سے عارضی طور پر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
