نئی دہلی، 09 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹرکی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز برینٹ کروڈ 1.79 ڈالر یعنی 2.42 فیصد اضافے کے ساتھ 75.84 ڈالر فی بیرل برقرار رہا۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.89 ڈالر یعنی 2.73 فیصد اضافے کے ساتھ 71.23 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔
ہندوستھان سماچار
