بی آئی ایس نے سانبہ میں غیر معیاری گلاس تیار کرنے والی کمپنی پر کاروائی کی
جموں، 8 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے جموں و کشمیر برانچ آفس کے افسران کی ایک ٹیم نے میسرز یونائیٹڈ ٹف گلاس پرائیویٹ لمیٹڈ یونٹ دوم کے احاطے میں تلاشی اور غیر معیاری مواد کو ضبط کیا۔ بی آئی ایس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ یونٹ مطلوبہ سرٹیفیکیشن مارک کے بغیر سیفٹی گلاس ٹفنڈ اور لیمیٹڈ گلاس ٹوفنڈ کی تیاری اور فروخت میں ملوث پایا گیا، جس میں حکومت ہند کے جاری کردہ سیفٹی گلاس کوالٹی کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی۔
تلاشی آپریشن کے دوران پنکج اتری جوائنٹ ڈائریکٹر، نیرج مشرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اور راج کمار اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بی آئی ایس جموں و کشمیر برانچ آفس کے ساتھ انفورسمنٹ ٹیم کی قیادت میں تیار شدہ اور نیم تیار شدہ اسٹاک کی ایک بڑی مقدار کو ضبط کیا گیا۔ بی آئی ایس جموں و کشمیر برانچ آفس بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے تحت ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر رہا ہے، جس کی سزا 2 سال تک قید یا 2 لاکھ روپے سے کم جرمانہ ہے۔ انفورسمنٹ ایکشن جعلی آئی ایس آئی نشان شدہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت پر روک لگا رہی ہھ جو صارفین کی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
