• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > یوتھ آف بیدر کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد،18طلباءکے بشمول64افراد نے خون کا عطیہ کیا
Regional

یوتھ آف بیدر کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد،18طلباءکے بشمول64افراد نے خون کا عطیہ کیا

CliQ INDIA
Last updated: December 7, 2023 7:00 am
CliQ INDIA
Share
7 Min Read
SHARE

بیدر،6دسمبر(ہ س)۔

ہر سال 6/دسمبر کو یوتھ آف بیدر تنظیم کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے امسال بھی خون کا عطیہ کیمپ بیدر کے سرکاری زچہ و بچہ100بیڈیڈ اسپتال بیدر میں منعقد کیا گیا۔جس میں 64افراد نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔قابلِ ذکر یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات کے ہمراہ شاہین ڈگری کالج کے جملہ18طلبائ نے خون کا عطیہ کیمپ پہنچ کر اپنا خون عطیہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے خون کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کسی مریض کو واقعی میں خون کی ضرورت ہو تو ہم اس کا عطیہ کرسکتے ہیں۔ بشرطیکہ خون دینے والے کو کوئی نقصان نہ ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی یاد رہے کہ خون مفت دیا جائے۔ فروخت نہ کیا جائے۔ کیونکہ خون خریدنا اور بیچنا اسلام میں غیر قانونی ہے۔کیمپ کا مقصد خون کی محفوظ منتقلی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو بغیر کسی ذاتی لالچ کے اپنا خون دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے عطیہ کرتے ہیں۔ خون جسم انسانی کا ایک لازمی جزو ہے جو کہ دل اورشریانوں کے ذریعے جسم کے مختلف اعضائ میں گردش کرتا رہتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہر بالغ انسان کے جسم میں تقریبا 1.2 گیلن سے 1.5 گیلن تک یعنی 4.5 لیٹر سے 5.5 لیٹر تک خون ہوتا ہے۔ جبکہ کسی بھی حادثاتی صورتحال، شدید بیماری یا سرجری کی صورت میں انسان کو خون، پلازما، وائٹ سیل کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں۔ کسی بھی ضرورت مند مریض کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ میں شمار ہوتا ہے۔

قرآن پاک کی سورة المائدہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قرار دیاہے۔ جبکہ کسی بھی دوسرے انسان کی مدد سے قدرت الٰہی کی جانب سے قلبی سکون و راحت حاصل ہوتی ہے اور انسان ہر قسم کی آفات اور محرومیوں سے نجات پاتا ہے۔اس موقع پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے والی تنظیم یوتھ آف بیدر کے سرپرست جناب عبدالعزیز منا بھائی رکن بلدیہ بیدر و صدر کل ہن دمجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ خون عطیہ کرنے سے انسان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ بات بالکل درست نہیں۔ ہر تندرست انسان کے بدن میں تقریباً ایک لیٹر (یعنی دو سے تین بوتلیں) اضافی خون ہوتا ہے، ماہرین صحت کا کہناہے کہ ہر تندرست انسان کو سال میں کم از کم دو بار خون کا عطیہ ضرور د ینا چاہئے اس سے صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، بلکہ خون کا عطیہ دینے والے افراد صحت مند رہتے ہیں۔ خون عطیہ کرنے میں جتنا خون لیا جاتا ہے وہ انسانی جسم تین دن میں پورا کرلیتا ہے، جبکہ خون کے سیلز 56 دن میں بن جاتے ہیں اور نئے خون کے خلیات پرانے خون سے زیادہ صحتمند اور طاقتور ہوتے ہیں جو انسان کو کئی امراض سے بچاتے ہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ایک بار خون کا عطیہ دینے کے بعد دوبارہ تین ماہ یا اس سے بعد دینا چاہیے۔میں نے بھی اب تک 33مرتبہ اپنے خون کا عطیہ کیا ہے۔ اور یہا ں موجود نوجوان محمدمفتاح نے بھی27مرتبہ اپنے خون کا عطیہ دیا ہے۔ایک ماہر طب کے ایک ریسرچ کے مطابق جو لوگ وقتاً فوقتاً خون کا عطیہ دیتے ہیں ان میں دل کا دورہ پڑنے اور کینسر لاحق ہونے کے چانسز95 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ جسم میں آئرن کی زیادہ مقدار اور اس کے کم اخراج کی وجہ سے آئرن انسان کے دل، جگر اور لبلبہ کو متاثر کرتا ہے، جبکہ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ جسم میں آئرن کی مقدار کو بیلنس رکھنے کیلئے خون عطیہ کرنا ایک نہایت مفید عمل ہے۔ اس عمل سے رگوں میں خون کے انجماد کو روکنے اور جسم میں خون کے بہتر بہاو¿ میں مدد ملتی ہے۔ باقاعدگی سے خون دینے والے ڈونرز موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے کیونکہ خون دینے کا عمل جسم کی چربی کو کم اور وزن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ خون عطیہ کرنے کے بعد نئے خون کے بننے سے چہرے میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور یہ چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔خون کا عطیہ کیمپ میں بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر، جناب عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کرناٹک،عبدالناصیر عرف جعفر،محمد اسد الدین قائد جنتادل(ایس)،اور خواجپ پٹیل پرنسپل شاہین کالج بیدر موجود تھے۔ خون کا عطیہ کیمپ آرگنائزکرنے والے ذمہ داران میں جناب عبدالعزیز عرف منا بھائی کے علاوہ نور محمد عالم،فہد خان،اظہر احمد،مسعود،مفتاح،ذاکر،اور محمد ماجد بلال نے تمام مہمانانِ خصوصی اور خون کا عطیہ کیمپ کرنے ولے بلا لحاظ مذہب و ملت نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں اپنا تعاون پیش کرنے والے بیدر بیٹرمنٹ فاو¿نڈیشن بیدر، خان چاچا ہوٹل بیدر،صدیقی ہوٹل بیدر،گیالیکسی ہوٹل بیدر شاہین ادارہ جات بیدر،گ±ڈ لک بیکری بیدر،ایچ ڈی ایف سی بنک بیدر،اور گ±ڈ لک میڈیکل بیدر کے علاوہ گورنمنٹ سرکاری اسپتال کے طبی عمل کا سے اظہار تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

سی آئی پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر باسودیو داس کو ہٹا کر چارج ڈاکٹر ترون کو سونپا گیا
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے پولیس اسپتال جموں میں مزید سہولیات کا افتتاح کیا
پرشانت کشور نے نئے بہار کا وعدہ کرتے ہوئے ڈاکٹر انوج کے حق میں ووٹ کی اپیل کی
تلنگانہ میں ریاستی وزیرکے ٹی آرنے ایگزٹ پول نتائج کومسترد کردیا
آبادی کے لحاظ سے اقلیتوں کو ٹکٹ نہ دینا کانگریس کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article تجارتی نیلامی کے تحت 91 کوئلے کی کانوں کی نیلامی: پرہلاد جوشی
Next Article میزورم: لالدوہوما نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا ، جمعہ کو وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?