بنگلورو، 6 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کی رات بنگلورو سے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوئی۔ روتوراج گائیکواڑ، شریس ایر، یشسوی جیسوال، ہیڈ کوچ راہل ڈروڈ، محمد سراج کے علاوہ دیگر افراد بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دورے کے لیے روانہ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے آل فارمیٹ کے دورے کا آغاز 10 دسمبر سے تین میچوں کی ٹی- 20 سیریز سے ہو گا جو 14 دسمبر تک چلے گا۔ وائٹ بال سیریز کا ون ڈے مرحلہ 17 دسمبر سے شروع ہوگا جو 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ جیسے سینئر کھلاڑی وائٹ بال سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ سوریہ کمار یادو ٹی- 20 ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کے ایل راہل ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ رنکو سنگھ، تلک ورما، سائی سدرشن اور رجت پاٹیدار جیسے نوجوانوں کو ون ڈے ٹیم کے لیے کال اپ ملا ہے۔
سینئر کھلاڑی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے واپسی کریں گے، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں اور دوسرا ٹیسٹ اگلے سال 3 جنوری سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کی یہ ریڈ بال سیشن ہندوستانی شائقین کے لیے سب سے زیادہ منتظر ہوگا کیونکہ وہ ابھی تک جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریس ایر، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، محمد شامی، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسدھ کرشنا۔
تین ٹی- 20 میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم: یشسوی جیسوال، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریس ایر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجا (وکٹ کیپر) ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر۔
تین ون ڈے میچوں کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: رتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یوزویندر چاہل، مکیش کمار ، آویش خان، ارشدیپ سنگھ، دیپک چاہر۔
ہندوستھان سماچار//سلام
