نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج (بدھ) صبح آئین ساز اور بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کو مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی نے انہیں اپنے سرکاری ایکس ہینڈلز پر یاد کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’پوجیہ بابا صاحب، ہندوستانی آئین کے معمار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کے لافانی چیمپئن تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی استحصال زدوں اور محروموں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی۔ مہاپری نرون دیوس پر انہیں میرا سادر نمن۔‘‘ بی جے پی نے بھی بابا صاحب کو یاد کرتے ہوئے کہا – ’’ہم آئین ساز اور بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار//سلام
