جموں ،6 دسمبر (ہ س)، جموں ضلع کے سرحدی علاقے اکھنور میں فوجی دستوں نے منگل کی دیر شام لائن آف کنٹرول کے ساتھ ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر چند راؤنڈ فائرنگ کی ۔حکام نے بتایا کہ اکھنور سیکٹر کے فارورڈ بٹل علاقے میں واقعہ کے بعد فوج اور پولیس کی طرف سے ایک وسیع مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ چوکس فوجیوں نے منگل کی شام سات بجے کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھا اور ڈرون کو گرانے کے لیے چند راؤنڈ فائر کیے۔تاہم اندھیرے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈرون پیچھے گیا یا گولی کی زد میں آ گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر ڈرون کے علاقے یا اس کے پے لوڈ جیسے ہتھیار، منشیات اور نقدی کو تلاش کرنے کے لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔ جبکہ اس متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
