نرسنگھ پور، 5 دسمبر (ہ س)۔
ضلع کے گوٹیگاوں تھانہ علاقے کے تحت گاوں گنگئی کالا میں پیر کی دیر رات ایک شخص نے دو حقیقی بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں شدید زخمی بھائیوں کو ہسپتال لے گئی جہاں ایک کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے جبل پور میڈیکل ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس نے مرگ قائم کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
گوٹیگاوں تھانہ پولیس کے مطابق، پیر کی دیر رات گاوں گنگئی کلا میں فائرنگ کی گئی۔ اسی گاوں کے برج موہن نامی شخص نے دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں 40 سالہ دوری لال ملاح نامی شخص کی موت ہو گئی، جب کہ اس کا بھائی 35 سالہ سیتارام ملاح شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، جب کہ شدید زخمی سیتارام کو گوٹیگاوں کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اسے جبل پور ریفر کردیاہے۔ پولیس نے مقدمہ قائم کر لیا ہے۔ فی الحال واردات کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس اس معاملے میں گاوں والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
