پٹنہ، 5 دسمبر(ہ س)۔
نالندہ میں جہیز قتل معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ واقعہ پرولپور تھانہ کے کزن بیگھاگاؤں میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھجوا کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعہ کے بعد سسرال والے فرار ہو گئے۔
واقعے کے حوالے سے متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ سسرال والے شادی شدہ خاتون کو جہیز کے لیے قتل کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ استھاواں تھانہ علاقہ کے دھوبی بیگھا گاؤں کے رہنے والے مورتی نند پرساد کی بیٹی سپنا کماری کی شادی 2019 میں کزن بیگھا گاؤں رہائشی دلیپ کمار سے بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ شادی کے وقت جہیز کا تمام سامان دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود شادی کے بعد سپنا کے شوہر دلیپ بائک کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر سپنا کے سسرال والوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور سب بھاگ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متوفی کے دو بچوں کو بھی وہ لوگ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پڑوسی نے متوفی کے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔ واقعہ کے بارے میں پربل پور تھانہ انچارج ابو طالب انصاری نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ خودکشی لگتا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
