• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > دبئی میں مظاہرین کا اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ
International

دبئی میں مظاہرین کا اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ

CliQ INDIA
Last updated: December 5, 2023 2:30 am
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

دبئی،04دسمبر(ہ س)۔

متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کے سلسلے میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے دوران کانفرنس ہال کے قریب مظاہرین جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے زمین پر بیٹھ کر اسرائیل حماس جنگ بندی کے لئے پر امن احتجاج کیا۔متحدہ عرب امارات میں اس طرح کی احتجاجی سرگرمی کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ ان مظاہرین کو سخت شرائط اور گائیڈ لائینز کے ساتھ پر امن مظاہرہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایک سو کی تعداد میں مظاہرین نے اتوار کے روز جنگ بندی کے حق میں جذبات کا اظہار کرنے کے لئے نعرے لگائے۔ سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے بعد اب تک امارات میں پہلا احتجاجی مظاہرہ تھا۔

مظاہرین میں شامل ایک نے بھر پور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘ رات بھر غزہ کے بچوں کے چیخنے کی آوازیں آتی ہیں۔ اس شخص نے یہ بات مظاہرہ دیکھنے لئے جمع ہوئے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔متحدہ عرب امارات میں یہ ایک عجیب اجتماع تھا۔ مظاہرین نے تربوزی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ یہ جھنڈے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ایک علامت کے طور پر تھے۔ کئی مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں مختلف نعرے اور مطالبے تحریر تھے۔مظاہرین فلسطینی شہدا کے ناموں کی ایک نہ ختم ہونے والی لمبی فہرست بھی بلند آواز کے ساتھ پڑھ رہے تھے۔ یہ احتجاج عالمی رہنماوں کو متوجہ کرنے کا ایک منفرد انداز تھا کہ انہیں بتایا جائے کہ کتنی بڑی تعداد میں فلسطینی شہری اسرائیلی بمباری سے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے اتوار کے روز تک غزہ میں معلوم ہلاکتوں کی تعداد 15523 ہو چکی تھی۔ جن میں 6500 سے زائد فلسطینی بچے شامل ہیں۔ اسی طرح ہلاک ہونے والی فلسطینی خواتین کی تعداد بھی پانج ہزار کے قریب پہنچ رہی ہے۔ غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری اور گولہ بارود کے استعمال نے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کے بھی شدید مسائل پیدا کر دیے ہیں۔مظاہرین جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے،تاکہ فلسطینی شہریوں کو مزید ہلاکتوں سے بچایا جا سکے۔ مائیکل پولینڈ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کلائیمیٹ جسٹس کارکن ہیں۔ وہ موسمیاتی کانفرنس ‘ سی او پی 28 ‘ میں شرکت کے لئے امارات میں ہیں۔ انہوں نے کہا اس طرح کے مظاہرے موثر ہو سکتے ہیں۔ خصوصا جب عالمی نوعیت کا اتنا بڑا فنکشن یہاں جاری ہے اور اس میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد دنیا بھر سے بڑی تعداد میں رہنما شرکت کے لئے آئے ہیں۔مائیکل پولینڈ نے کہا فوری جنگ بندی کے لئے ضرورت ہے دباو بڑھایا جائے۔ میرے خیال میں جہاں بھی عالمی رہنما جمع ہوں ان پر یہ دباو ہونا چاہئے۔ خصوصا یہاں کہ موسم کےلئے ایک جنگ لڑی جارہی ہے تاکہ لوگوں کا تحفظ کیا جا سکے۔مائیل پولینڈ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی شناخت کے حامل رومال ‘ کیفیہ ‘ کو زیب تن کر رکھا تھا۔

کوہتا نائیڈو کا تعلق فجی سے ہے۔ وہ موسمیاتی کانفرنس میں خواتین کی نمائندگی کرنے آئی ہیں۔ وہ اس مظاہرے کے بارے میں کہہ رہی تھیں ‘موسمیاتی کانفرنس سے بہتر اس وقت کوئی اور پلیٹ فارم نہیں ہے۔ جہاں انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکن آواز اٹھائیں۔کوہتا نائیڈو نے کہا آج جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے ہم اسے بھول نہیں سکتے ہیں۔ جب ہم دوسرے بہت سارے ضروری کام کر رہے ہیں تو لازمی ہے کہ اسےبھی توجہ دی جائے۔ کیونکہ اس مسئلے کے ساتھ بھی ناانصافی ہی جڑی ہوئی ہے۔عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر جمع ہونے والے موسمیاتی کارکنوں نے غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا اور ان کی حمایت کی۔عالمی کانفرنس کے منتظمین اور اقوام متحدہ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں جس کے تحت ‘سی او پی 28’ دبئی میں منعقد کرنے کے لیے خاکہ تیار کر لیا گیا تھا۔ اس اتفاق میں یہ بات تسلیم کی گئی تھی موسمیات سے متعلق سرگرم کارکن پرامن احتجاج کے لیے کانفرنس کے دوران اکھٹے ہو سکیں گے۔فلسطین سے تعلق رکھنے والے انیس سالہ سالام الیوسف احتجاج کے دوران سب سے آگے کھڑے تھے۔ وہ موسمیاتی ایشوز کے حوالے سے ایک سرگرم کارکن ہیں۔میں 19 سال کا ہوں اور میں نہیں سمجھتا کہ میں اتنی چھوٹی عمر میں ہوں کہ ان ایشوز پر آواز نہ اٹھا سکوں اور دنیا کو نہ بتا سکوں کہ میری عمر یا میرے سے ایک دو سال چھوٹے بچوں کے ساتھ غزہ میں کیا ہو رہا ہے اور انہیں بمباری کر کے کس طرح قتل کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

سنگاپور کی پارلیمنٹ میں آج  وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال | BulletsIn
فلپائن کی راجدھانی منیلا میں ایک بار پھر لرزی زمین، چار دنوں میں دوسری بار زلزلہ
جنسی ہراسانی کے الزام کی وجہ سے فلوریڈا ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین کرشچین زیگلر عہدے سے برطرف
اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا- ایران پر ڈرون حملے کی اسرائیل نے آخری وقت میں امریکہ کو اطلاع دی
ایران تنازع کے بڑھتے خدشات: امریکہ نے مغربی ایشیا میں جنگی بحری جہاز بھیجے۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سی اے ٹی نے ای کامرس کمپنیوں پر ڈارک پیٹرن کے استعمال پر پابندی کا خیرمقدم کیا
Next Article پیرپنجال رینج میں بڑے پیمانے پرتلاشی مہم جاری،3 گرفتار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?