
غزہ پٹی، 3 دسمبر (ہ س)۔ غزہ پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران آٹھ روزہ جنگ بندی کے بعد 2 دسمبر سے فلسطینی جنگجو تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 400 مقامات پر راکٹ اور میزائل داغ کر حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے حماس کے اعلیٰ کمانڈر وسام فرحت کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ غزہ میں چھپے جنگجووں نے اسرائیلی شہریوں پر راکٹ فائر کیے ہیں۔ فوج ان جنگجووں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق، آئی ڈی ایف نے جمعہ سے غزہ کی پٹی میں حماس کے 400 سے زیادہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ آرمی اور نیوی بھی محاذ پر ہیں۔
معروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق سرحدی قصبوں عسقلان (غزہ) میں صبح سے ہی راکٹ حملوں کے سائرن بج رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دیر رات غزہ پر حملے شروع کر دیئے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز غروب آفتاب کے وقت ایک مہلک حملے میں حماس کے کمانڈر وسام فرحت کو ہلاک کر دیا۔ فرحت شہریوں اور فوجیوں دونوں کے خلاف حملوں کا ذمہ دار تھا۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے تصدیق کی کہ حماس کی شیجائیہ بٹالین کے کمانڈر وسام فرحت حملے میں مارے گئے۔ فرحت 2014 کی جنگ کے دوران غزہ سٹی کے محلے شیجائیہ میں گولانی فوجیوں پر حملے کا ذمہ دار تھا۔ اس واقعے میں سات فوجی مارے گئے۔ فرحت 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
