سرینگر ،یکم دسمبر (ہ س)۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا، ’’معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن شیری کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھانہ شیری کی سربراہی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں ایک اسکوٹی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK05-0116 ہے ۔
افسر نے بتایا کہ اسکوٹی اسکوٹی کچما کی طرف آرہی تھی جس پر دو افراد اور ایک خاتون سوار تھی۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 776 گرام ممنوعہ ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ملزمان کی شناخت ریاض احمد گنائی ولد غضنفر حسن، شوکین احمد گنائی ولد عبدل جبار گنائی ساکنہ بٹنگی بونیار اور سلیمہ بیگم زوجہ محمد اشرف نجار ساکنہ مادر شیری کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس سٹیشن شیری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
